7 نومبر، 2026، 9:01 AM

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں 30 افراد شہید، 21 زخمی

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں 30 افراد شہید، 21 زخمی

یمن کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب اور اس کے اتحادی عناصر کے حملوں میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 21 زخمی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی وزارت صحت کے ترجمان انیس الاصبحی نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب اور اس کے حمایت یافتہ عناصر کی جارحیت اور حملوں کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے سعودی عرب کے حالیہ حملوں میں اضافے کے بعد ہونے والے جانی نقصانات کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی سے ان حملوں میں شدت آنے کے بعد اب تک شہید اور زخمی ہونے والوں کی مجموعی تعداد 981 ہو چکی ہے۔

ان کے مطابق، مجموعی متاثرین میں 306 افراد شہید جبکہ 675 زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1942668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha